تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

انتقام یا پھر کچھ اور؟ نوجوان نے خاتون کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دے دیا (بچے نہ دیکھیں)

برسلز: یورپی ملک بیلجیم میں سفاک نوجوان نے خاتون کو میٹرو ٹرین کی پٹری پر دھکا دیا اور سامنے سے ریل بھی آگئی، لڑکی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یہ لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں شہری نے خاتون کو ٹرین سے کچلنے کی کوشش کی جس کے لیے اس نے لڑکی کو پٹری پر دھکا دے دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون جیسے ہی ٹریک پر گری تو ٹرین آپریٹر نے فوراً ایمرجنسی بریک لگا دی اس طرح مذکورہ لڑکی کو معجزانہ انداز میں نئی زندگی مل گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اسٹیشن پر ہی گرفتار کرکے تفتیش کررہے ہیں، یہ جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے کہ اس نے یہ جان لیوا اقدام کیوں اٹھایا، ملزم کی ذہنی صحت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

برسلز پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کے اسباب کیا ہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے کس طرح خاتون کو ٹرین کی پٹری پر پھینکا۔

Comments

- Advertisement -