پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

مفرور اسحاق ڈار کو خاتون نے کھری کھری سنادیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر خاتون نے سوالات کی بوچھاڑ کردی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مفرور اسحاق ڈار کو لندن میں خاتون نے کھری کھری سنادیں، سابق وزیر خزانہ خاتون کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔

اسحاق ڈار نے رکنا بھی گورا نہ کیا صرف اتنا کہا یہ مناسب نہیں ہے۔

سابق وزیر خزانہ چلے گئے جس کے بعد ان کے ملازم کی خاتون سے تلخ کلامی ہوئی، تکرار کے بعد اسحاق ڈار کا بیٹا دفاع کے لیے میدان میں آیا تو خاتون نے باپ بیٹے دونوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ تم لوگوں نے ہمارے ملک کو لوٹ لوٹ کر کھایا ہے اس کا جواب دینا پڑے گا۔

اسحاق ڈار کے بیٹے کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں پر بہتان لگارہی ہیں جس پر خاتون نے کہا کہ ہاں بہتان لگارہی ہوں، دنیا میں بھی تم لوگوں کی رسوائی ہے اور آخرت میں رسوائی ہوگی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ شرم کریں اللہ کے خوف سے ڈریں، دنیا میں نواز شریف کو بچالو گے اللہ کے گھر کیسے بچاؤ گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں