تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گیٹ وے آف انڈیا کے قریب سیلفی لینے والی خاتون سمندر میں جاگری

نئی دہلی : سیلفی کے جنون میں خاتون سمندر میں گرئیں، موقع پر موجود فوٹوگرافر نے اپنی جان داؤ پر لگاکر سمندر میں چھلانگ لگائی اور خاتون کو ڈوبنے سے بچایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلفی لینے کے دوران خاتون کے سمندر میں گرنے کا واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی کے مشہور سیاحتی مقام گیٹ وے آف انڈیا کے قریب پیش آیا، جہاں ایک خاتون سیلفی کا شوق پورا کرتے ہوئے بحر عرب میں گرگئیں۔

کرونا وبا کے باعث گیٹ وے آف انڈیا گزشتہ دو برسوں سے بند ہے جس کے باعث وہاں لوگوں کا رش بھی کم ہوگیا ہے لیکن خوش قسمتی سے ارد گرد موجود فوٹوگرافروں نے خاتون کو سمندر برد ہوتے دیکھ لیا۔

ایک فوٹو گرافر نے خاتون کو بچانے کی خاطر اپنی جان کی پروا کیے بغیر سمندر میں چھلانگ گئی اور خاتون کو ڈوبنے سے بچایا۔

گلاب گوڑ نامی فوٹو گرافر کے جرآت مندانہ اقدام کی ویڈیو ساتھی فوٹوگرافرز نے اپنے موبائل کیمروں کی مدد سے محفوظ کرلیں، جس کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین گلاب گوڑ کی ہمت کو خوب داد دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -