تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

خاتون چور سمجھتی رہی اور باورچی خانے سے خطرناک جانور نکل آیا

سڈنی : آسٹریلین خاتون باورچی خانے کی الماری میں خطرناک جانور کو دیکھ کر دنگ رہ گئی۔

آسٹریلیا اور امریکا میں اکثر ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں جنگلی اور خوفناک جانور گھروں میں داخل ہوجاتے ہیں آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں ایک خطرناک سانپ گھر میں داخل ہوگیا۔

خاتون کو آدھی رات کو باورچی خانے سے چیزیں گرنے کی آوازیں سنائی دیں تو انہیں لگا کوئی چور میں گھر میں داخل ہوگیا ہے جس نے باورچی خانے کی الماری میں خود کو پوشیدہ کیا ہے۔

خاتون نے کچن میں گلاس اور اشیاء کے ٹوٹنے پر پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس اہلکاروں نے گھر کے باورچی خانے کی تلاشی۔

تلاشی کے دوران پولیس والے گھس بیٹھیے کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیوں کہ وہ کوئی چور نہیں بلکہ ایک خطرناک سانپ تھا جو الماری کے شیلوز میں چھپ کر بیٹھا ہوا تھا۔

Comments