تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

واٹس ایپ پر خاتون کو دھمکی، ملزم کو بڑا جرمانہ

ابوظہبی کی عدالت نے واٹس ایپ پر خاتون کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے شخص کو 10 ہزار درہم جرمانہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون نے عدالت نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ ایک شخص نے اسے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے دھمکیاں دیں اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 10 ہزار جرمانہ مدعی علیہ کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مدعی کی جانب سے ایک لاکھ درہم ہرجانے کی رقم کا دعویٰ دائر کیا گیا مگر ماتحت عدالت نے 10 ہزار جرمانے کا فیصلہ سنایا تو خاتون نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کر لیا۔

خاتون نے اپیل دائر کی کہ دھمکی آمیز پیغامات سے ذہنی اور نفسیاتی طور پر کافی تکلیف پہنچی لہذا عدالت ہرجانے کی رقم کو بڑھائے۔

عدالت نے خاتون کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 10 ہزار جرمانے کی رقم کو برقرار رکھا۔ اعلیٰ عدالت نے ماتحت عدالت کی فیصلے کی توثیق میں لکھا کہ قانون میں ایسی کوئی شق نہیں جس میں ہرجانے کی رقم کا تعین کیا گیا ہو۔

Comments

- Advertisement -