The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی، مقدمہ درج

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، خاتون نے ڈیفنس خیابان شہباز کا سنگل توڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سگنل توڑنے پر ٹریفک پولیس اہلکار نے خاتون کو روکا تو خاتون نے بدتمیزی کی اور فرار ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کررہی ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے روکے جانے پر خاتون شرمندہ ہونے اور اہلکار سے تعاون کرنے کے بجائے کسی سے فون پر بات کررہی ہے اور مسلسل اہلکار پر بااثر ہونے کا رعب جھاڑ رہی ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ خاتون نے میری ایک نہ سنی اور مجھے مختلف القاب سے پکارتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے اس کا ریکارڈ نکالا گیا تو وہ پیر روشن دین شاہ راشدی کے نام پر آئی ہے جس کا پتا حیدرآباد کا درج ہے پولیس نے مذکورہ گاڑی کا چالان کاٹ کر اسی پتے پر بذریعہ ٹی سی ایس روانہ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی خبر پر خیابان شہباز پر پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ درخشاں میں کار سرکار میں مداخلت پر درج کیا گیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں