ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

نیند میں خاتون نے لاکھوں روپے گنوا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

نیند میں چلتے کی عادت تو بہت سے لوگوں کی ہوتی ہے لیکن سونے کی حالت میں کیا لوگ اپنا لاکھوں کا نقصان کرسکتے ہیں ایسا یقیناً کسی نے نہیں کیا ہوگا۔

لیکن ایک خاتون سوتے میں چلنے پھرنے اور باتیں کرنے کی بیماری بہت سے افراد کے لیے خطرے کا باعث بن جاتی ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جسے سن کر کچھ کے ہوش اڑ گئے تو کچھ بے ساختہ مسکرا دیے۔

ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 15 لاکھ بھارتی روپے سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات نیند میں ایک اے ٹی ایم مشین کے کوڑے دان میں پھینک دیے۔

- Advertisement -

کندراتھر کے علاقے مندرا کوئل روڈ پر واقع اے ٹی ایم کی سکیورٹی پر تعینات گارڈ نے اے ٹی ایم کے کوڑے دان میں ایک بیگ دیکھا اور جب بیگ کھولا تو اس میں سونے کے 43 زیوارت دیکھ کر حیران رہ گیا۔

سکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر اس کی اطلاع بینک کو دی اور پھر بینک کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ بیگ ایک خاتون کی جانب سے کوڑے دان میں پھینکا گیا۔

دوسری جانب ایک فیملی کی جانب سے بھی پولیس کو درخواست دی گئی کہ ان کی 35 سالہ بیٹی کئی گھنٹوں سے لاپتہ ہے جب پولیس نے دونوں واقعات کو دیکھا تو پتہ چلا کہ لاپتہ ہونے والی لڑکی ہی دراصل وہی خاتون ہے جس نے زیورات کوڑے دان میں پھینکے اور پھر کچھ گھنٹے بعد واپس گھر پہنچ گئی۔

متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے بتایا کہ لڑکی کو کئی ماہ سے سوتے میں چلنے کی بیماری ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں