جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

خاتون نے زنگ آلود مائیکرو ویو اوون صاف کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

اشتہار

حیرت انگیز

مائیکرو ویو اوون تبدیل کرنا خاصا مہنگا پڑتا ہے لیکن اب گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ خاتون نے زنگ آلود مائیکرو ویو اوون صاف کرنے کا نیا طریقہ بتادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے بھاری قیمت ادا کیے بغیر اپنے گھر کے زنگ آلود مائیکرو ویو اوون کو صاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں اپنے مائیکرو اوون کو اسکریپ میں دینے کے بجائے اسے نیا کرنے کا عزم کیا تھا اور جس میں میں کامیاب بھی رہی۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مائیکرو ویو اوون کی زنگ کی وجہ سے بالکل خراب نظر آرہا ہے لیکن خاتون کی جانب سے صاف کیے جانے کے بعد اوون کی دوسری تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں اوون بالکل نیا دکھائی دے رہا ہے۔

خاتون کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مائیکرو ویو اوون کو صاف کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے اوون کو صاف کرنے سے پہلے ریگمال سے اس کا زنگ ہٹایا اور اس کے بعد اس پر نیا کلر کردیا اور اس کے بعد نتائج ناقابل یقین تھے۔

خاتون نے مزید کہا مجھے اس طریقے سے اوون کو صاف کرکے اسے نیا کرنے پر اپنے آپ پر فخر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں