تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

صرف چیخنے اور چلانے پر لاکھوں کمانے والی خاتون، ویڈیو دیکھیں

دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ میں ایک خاتون صرف چیخنے اور چلانے کا کام کرتی ہے جس پر اسے خطیر رقم بطور معاوضہ دیا جاتا ہے۔

معاشرے میں چیخنے اور چلانے والے افراد کو یا تو نفسیاتی مریض سمجھا جاتا ہے یا پھر بہت زیادہ غصیلا، دنیا میں بہت سارے بنتے کام اسی چیخ وپکار کے باعث بگاڑ کا سبب بھی بن جاتے ہیں، لیکن اس دنیا میں اپنی چیخ وپکار کو ہنر بنانے والی ایک خاتون بھی ہے کچھ اور نہیں صرف چیخ وپکار کرکے لاکھوں کمالیتی ہے۔

یہ خاتون ہے ایشلے پیلڈن جس کو دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ میں "چیختی فنکار” کے نام سے جانا جاتا ہے ان کی چیخوں کو ڈراؤنی اور جاسوسی فلموں میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے عوض انہیں خطیر معاوضہ ملتا ہے جو پاکستانی روپوں میں لاکھوں روپے بنتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشلے پیلڈن ہالی ووڈ کی اسٹنٹ صداکار ہیں جو حساس مائیکروفون کے سامنے روتی، پکارتی اور چیختی دکھائی دیتی ہیں۔

ایشلے کو خطرناک مناظر اور ڈراؤنی فلموں میں ہولناک واقعات کے صوتی ردِ عمل ظاہر کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے۔ وہ سامنے چلتے ہوئے منظر کو دیکھ کر مختلف تاثرات کے ساتھ تیز آوازیں اور چیخیں بلند کرتی ہیں۔ پھر اس ریکارڈ شدہ چیخ و پکار کو فلم میں بڑی مہارت سے شامل کیا جاتا ہے اور پردہ سیمیں پر وہ فلمی صورتحال کو حقیقت سے قریب تر دکھاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایشلے کو چیخنے کی اداکاری نہیں کرنی پڑتی بلکہ یہ ایک قدرتی فن ہے اورکبھی کبھی وہ دن میں کئی گھنٹوں تک اپنی چیخیں ریکارڈ کراتی ہیں۔

 

اپنے کام کے حوالے سے ایشلے پیلڈن نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی چیخنے کی عادت تھی اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر چیخ پڑتی تھیں جب وہ 7برس کی تھیں تو انہوں نے چائلڈ آف اینگر نامی فلم میں ایک بچی کا کردار ادا کیا جو کئی نفسیاتی عوارض کی بنا پر زیادہ تر وقت چیختی اور چلاتی رہتی ہے اور اسی فلم کے بعد انہیں شہرت ملی۔

ایشلے نے بتایا کہ اس فلم کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ چیخنے چلانے کو بھی اپنا ذریعہ معاش بناسکتی ہیں، جس کے بعد انہوں نے اس فیلڈ میں کام شروع کیا اور جب وہ 20 سال کی ہوئیں تو 40 فلموں، ڈراموں کے لیے گلا پھاڑ کر چیخ چکی تھیں اور انہیں چیخنے والی صداکار کے طور پر مقبولیت مل چکی ہے۔

"چیختی فنکار ” کے نام سے مشہور ایشلے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک اسٹنٹ کی طرح کام کرتی ہیں جو اپنی صوتی حدود سے آگے ہوکر چیختی ہیں یہاں تک کہ صوتی تار جھجھنا اٹھتے ہیں اور یہ ایک فن ہے کہ آواز میں معمولی تبدیلی بھی چیخ کا انداز بدل سکتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ایسے چیخنا آواز کو عارضی یا مستقل طور پر نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -