جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

خواتین عازمین حج کیلئے نئی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خواتین عازمین ایسے محرم کے ساتھ حج کا فریضہ ادا نہیں کر سکیں گی، جس نے گزشتہ 5 برس کے دوران حج ادا کیا ہو۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے یہ وضاحت متعدد افراد کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے بعد سامنے آئی ہے جس میں پوچھا گیا تھا کہ آیا حج کرنے کی خواہشمند خاتون کسی ایسے محرم کو شامل کر سکتی ہے جس نے پہلے حج ادا کیا ہو۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خواتین عازمین ایسے محرم کے ساتھ فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گی، جس نے گزشتہ 5 برس کے دوران حج ادا کیا ہو۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے رواں برس داخلی عازمین حج کے لیے درخواستیں دینے کی تاریخ 3 تا 11 جون  مقرر کر رکھی ہے۔ حکام کے مطابق تمام افراد کو برابر موقع کے دینے کی غرض سے رواں برس خوش نصیبوں کا اعلان قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کیلیے زم زم سے متعلق اہم خبر

واضح رہے کہ کرونا صورتحال میں بہتری کے بعد سعودی حکومت نے دو برس بعد رواں سال غیر ملکی عازمین کو بھی حج ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں