ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پولیس سے بچنے کے لیے خاتون نے ہیلمٹ کی جگہ سر پر تھیلی پہن لی

اشتہار

حیرت انگیز

موٹر سائیکل پر سواری کرتے وقت ہیلمٹ پہننا بہت ضروری ہے، وگرنہ حادثے کی صورت میں نقصان اور ٹریفک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جس سے بچنے کےلیے لوگ ہیلمٹ نہ پہن سکیں تو جرمانے سے بچنے کےلیے عجیب و غریب حرکات انجام دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر سوار خاتون کو ہیلمٹ نہ ملا تو انہوں نے متبادل کے طور پر پلاسٹک کی تھیلی سر پر پہن لی۔

اس تصویر کو سائبر آباد ٹریفک پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ‘ہیلمٹ سے مکمل سر چھپانا چاہیے تاہم پلاسٹک کی تھیلی کو بطور ہیلمٹ استعمال نہیں کرنا چاہیے، ہیلمٹ پہنیں اور محفوظ رہیں’۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کردہ خاتون کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس پر مثبت تبصرے بھی جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں