منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شاپنگ کارٹ میں عورت کی سربریدہ لاش نے دہشت پھیلا دی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکہ میں پولیس ایک خاتون کے قتل کی تحقیقات کررہی ہے جس کی سربریدہ لاش ایک شاپنگ کارٹ میں رکھی ہوئی پائی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک عینی شاہد نے یہ خوفناک انکشاف پولیس کے سامنے کیا۔

پنسلوانیا اور اٹلانٹک ایونیو کے چوراہے پر قائم ایک مقامی شاپنگ سینٹر میں خریداری کیلئے آنے والے شخص نے شاپنگ کارٹ کو دھکیلنا شروع کیا۔

- Advertisement -

جب اس نے دیکھا کہ شاپنگ کارٹ میں ایک بھاری سا تھیلا رکھا ہوا ہے اس نے اس یقین کے ساتھ کہ اس پلاسٹک کے تھیلے میں کچھ کارآمد اشیاء بھی ہوسکتی ہیں۔

تھیلا کھولتے ہی جو منظر اس نے دیکھا وہ انتہائی دلخراش تھا اس نے ایک عورت کی بغیر سر کے لاش دیکھی تو خوف سے کانپ کر رہ گیا اور پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی۔

خبر کے مطابق پولیس مردہ خاتون کی شناخت کے لیے تحقیقات کر رہی ہے اوراس کے دانتوں کے ریکارڈ کی عدم موجودگی کے باعث اس کے ڈی این اے شواہد پر انحصار کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں