تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

واٹس ایپ پر خاتون کی تصویر لگانا نوجوان کو مہنگا پڑگیا، اسپتال منتقل

نئی دہلی: بھارت میں واٹس ایپ جھگڑے کا سبب بننے لگا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست حیدرآباد کے علاقے پرانے شہر میں واٹس ایپ جھگڑے کا باعث بن گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق اکرم نامی نوجوان نے محسن نامی نوجوان کی خالہ زاد بہن کی تصویر واٹس ایپ کی ڈی پی پر لگا رکھی تھی، جس پر محسن نے اعتراض کیا اور اکرم کو سخت الفاظ میں کہا کہ اس تصویر کو فوری ہٹادو اور دوبارہ ایسی غلطی نہیں کرنا۔

اکرم نے محسن کی بات کو سنی ان سنی کردی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، اسی دوران دونوں میں بحث تکرار ہوئی اور جھگڑے میں اکرم اور اسکے ساتھیوں نے محسن کو شدید زدوکوب کیا۔

مقامی پولیس کے مطابق محسن نے خوفزدہ ہوکر بھاگنے کی کوشش کی تو اکرم نے محسن پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

بعد ازاں راجیندرنگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو علاج کے لیے اسپتال میں منتقل کیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتےہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -