جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

بینک لاکر میں دیمک خاتون کے لاکھوں روپے چاٹ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ بینک لاکر میں اپنی رقم رکھنے کے بعد اسے مکمل محفوظ سمجھتے ہیں تو اس خبر کو پڑھنے کے بعد آپ تھوڑے فکر مند رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیٹی کی شادی کیلیے 18 لاکھ روپے جمع کیے اور اسے بینک لاکر میں محفوظ کر لیا۔

ایک دن مینجر کی جانب سے خاتون کو مینٹینس کیلیے بینک طلب کیا گیا۔ جب لاکر کھولا گیا تو خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ انہوں نے دیکھا کہ دیمک نوٹوں کو چاٹ چکی ہے۔

- Advertisement -

خاتون کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ بینک لاکر میں رکھی رقم دراصل غیر محفوظ ہے۔ بینک مینجر نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری اور نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کر دی۔

خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، فروری میں ایک خاتون نے بینک لاکر میں 2 لاکھ 15 ہزار روپے رکھے تھے جس میں سے 2 لاکھ روپے دیمک چاٹ گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں