جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

ریاض الجنہ میں خواتین کیلیے زیارت اور نماز کا وقت مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد نبوی شریف ﷺ کی انتظامیہ نے ریاض الجنہ میں خواتین کی زیارت اور نماز کا وقت مقرر کر دیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انتظامیہ نے خواتین زائرین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کا شیڈول ترتیب دیا ہے۔

خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں زیارت اور نماز کے دو وقت مقرر کیے گئے ہیں۔ خواتین کو دن اور رات میں زیارت و نماز کی ادائیگی کی اجازت ہو گی۔

روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں رکنے کا دورانیہ مقرر

- Advertisement -

انتظامیہ کے مطابق خواتین صبح چھ بجے سے دن 11 بجے تک اور رات ساڑھے نو بجے سے 12 بجے تک ریاض الجنہ میں زیارت اور نماز ادا کر سکتے ہیں۔

جمعہ کے روز مقررہ وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جمعہ کے دن صبح 6 بجے سے 9 بجے اور رات ساڑھے نو بجے سے 12 بجے تک خواتین کو ریاض الجنہ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں