تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

محرم کے ساتھ حج درخواست دینے والی خواتین پر بڑی پابندی عائد

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے محرم کے ساتھ حج کی درخواست دینے والی خواتین پر بڑی پابندی عائد کردی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے محرم کے ساتھ درخواست دینے والی خواتین کو پابند کیا ہے کہ وہ اکیلے درخواست منسوخ نہیں کروا سکتی، اسی طرح وہ مرد حضرات جنہوں نے خاتون کے ساتھ بطور محرم درخواست دی ہے وہ بھی تنہا درخواست منسوخ نہیں کراسکتے۔

وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ اگر خاتون نے محرم کے ہمراہ درخواست دی ہے اور وہ منظور ہوگئی تو دونوں کی درخواست ساتھ منسوخ ہوگی تنہا کسی فرد کی درخواست منسوخ نہیں ہوسکتی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ خواتین کے محرم میں اس کا باپ، شوہر، بھائی اور بیٹا ہیں، لیکن اگر تنہا بھی درخواست دیں تو انہیں خواتین کے گروپ میں شامل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں عازمین حج کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،  حجاج کرام کے لیے کرونا وائرس سے محفوظ رہائش گاہیں تیار کی گئی ہیں۔

حج انتظامات سے متعلق سعودی وزارت حج کی جانب سے تفصیلات جاری

حکام کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو رہائش گاہ سے مطلوبہ مقامات تک لے جانے کے لیے بسوں کا انتظام کر لیا گیا ہے، 50 حاجیوں کی گنجائش والی ایک بس 20 حاجیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

Comments