تازہ ترین

مرد اور خواتین ڈرائیورز میں سے بہتر کون؟ تحقیق سامنے آگئی

لندن: عمومی طور پر سمجھا جاتا ہے کہ خواتین ڈرائیورز مشکل حالات میں گھبرا جاتی ہیں جس کی وجہ سے خواتین ڈرائیورز کے ٹریفک حادثات زیادہ ہوتے ہیں، لیکن حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں اس تاثر کو رد کیا گیا ہے۔

برطانیہ کی نیو کاسل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین ڈرائیورز زیادہ بہتر ہوتی ہیں اور ان کے حادثات بھی کم ہوتے ہیں۔

تحقیق میں 43 مرد اور 33 خواتین ڈرائیورز نے حصہ لیا، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے خواتین کا اسٹیرئنگ وہیل پر کنٹرول زیادہ مستحکم پایا گیا اور مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ تیزی سے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خواتین نے بغیر ڈرائیور کے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں  اوسطاً 2.45 سیکنڈ کا وقت لیا جب کہ مردوں کو  اس عمل میں اوسطاً 2.63 سیکنڈ لگے۔

تحقیق میں اس عمومی تاثر کو بھی رد کیا گیا ہے کہ خوتین کے مقابلے میں مرد فوری ردعمل دینے میں زیادہ اچھے ہوتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے اندر فوری ردعمل دینے کی خاصیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ مردوں کے مقابلے میں بغیر ڈرائیور کے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں بھی زیادہ اچھی ہوتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ پتا چلتا ہے کہ خواتین میں مردوں کے مقابلے سڑک حادثات میں ملوث ہونے کا رجحان کم ہے تاہم خواتین کے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کا رجحان مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

Comments

- Advertisement -