اشتہار

فٹبال ورلڈ کپ، تاریخ میں پہلی بار خواتین ریفریز نے میچ سپروائز کیا

اشتہار

حیرت انگیز

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کل کا دن یادگار رہا جب مینز فیفا عالمی کپ کی 88 سالہ تاریخ میں پہلی بار تین خواتین ریفریز نے میچ سپروائز کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ گزرا دن اس کھیل کے عالمی کپ کی تاریخ کا یادگار دن رہا کیونکہ 88 سالہ تاریخ میں پہلی بار 3 خواتین ریفریز نے مینز عالمی کپ کا میچ سپروائز کیا۔

فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا یہ یادگار ترین میچ جرمنی اور کوسٹاریکا کے مابین کھیلا گیا جس میں فرانس کی اسٹیفنی فیپرٹ نے بطور ریفری میدان میں چارج سنبھالا جب کہ اس موقع پر برازیل کی نیوزا بیک اور میکسیکو کی کارین ڈیاز بھی اسٹیفنی کی معاونت کے لیے میدان میں موجود تھیں۔

- Advertisement -

یوں تین خواتین ریفری کی سپروائزری میں کھیلا گیا یہ میچ فٹبال ورلڈ کپ کے 88 سالہ دور کی نئی تاریخ رقم کرگیا۔

اس میچ کی دوسری قابل ذکر بات یہ رہی کہ فٹبال کی دو بار کی عالمی چمپئن جرمنی کوسٹاریکا کو شکست دینے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان اور اسپین پری کوارٹر فائنل میں، سابق عالمی چیمپئن جرمنی باہر

فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں