اتوار, اکتوبر 27, 2024
اشتہار

لاہور میں ملزمان کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا تاہم پولیس اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔

ملزمان کے خواتین پر تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ پولیس نے تشدد کے واقعے کا مقدمہ 5 روز بعد درج کیا، 2 نامعلوم سمیت 8 ملزمان نے گھر میں گھس کر تشدد کیا۔

خاتون نے بتایا کہ فیصل، حسنین، رباب غفور، زین، ہارون، منا اور 2 نامعلوم ملزمان نے تشدد کیا، انہوں نے دیوار پھلانگ کر جوان بیٹیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

موبائل فون سے ریکارڈ کی گئی فوٹیج میں ملزمان کو خواتین پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ادھر، ایس پی کینٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی ہدایت کر دی ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دی ہے اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں