منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

نواز شریف ہی عوام کو بجلی بلوں میں اضافے سے بچائیں گے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام کو ایک بار پھر مہنگائی، بجلی بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جس میں خواتین یوتھ ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز کو شرکا نے اپنے اضلاع میں پارٹی سرگرمیوں، تنظیمی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔

چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں انٹرویوز ہوئے، مستقبل کی گائیڈ لائنز دی گئیں اور مریم نواز نے ویمن یوتھ ونگ کی عہدیداروں اور کارکنان کے جذبے کو سراہا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز کی دی ہوئی ترقی کا عمل نہ روکا جاتا تو آج غریب کی آنکھ میں آنسو نہ ہوتا، نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوان تیاری کرلیں کیونکہ نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی اصل طاقت نوجوان ہیں، پارٹی ہر سطح پر یوتھ اور اس کے نمائندوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی، ہم نے ہر دور میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے اور انڈومنٹ فنڈز قائم کیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اور انتشار پیدا کیا، فتنہ فساد گروپ نے پاکستان میں ڈنڈے اور گالی کی سیاست کو فروغ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں