ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نوجوان تیاری کر لیں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوان تیاری کر لیں کیونکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔

مریم نواز نے (ن) لیگ پنجاب کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوآرڈینیٹرز سے ملاقات کے دوران حلقوں کے یوتھ کوآرڈینیٹرز میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی اصل طاقت نوجوان ہیں، پارٹی ہر سطح پر یوتھ اور اس کے نمائندوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی، ہم نے ہر دور میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے اور انڈومنٹ فنڈز قائم کیے۔

- Advertisement -

مریم نواز نے کہا کہ یوتھ لون پروگرام اور کھیلوں کے میدانوں میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے، نواز شریف نے جب بھی نوجوانوں کو کال دی انہوں نے لبیک کہا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اور انتشار پیدا کیا، فتنہ فساد گروپ نے پاکستان میں ڈنڈے اور گالی کی سیاست کو فروغ دیا۔

اس سے قبل مریم نواز نے اپنی زیرِ صدارت اجلاس میں کہا تھا کہ (ن) لیگ نوجوانوں کی نمائندگی رکھنے والی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف نوجوانوں کو اگلی صف میں لا رہے ہیں۔

ان چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نوجوانوں کو دو قومی نظریہ اور قائد کے افکار کی طاقت سے آگے لا رہی ہے، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، ایمان، یقین اور نظم و ضبط کو پروان چڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ فیصلہ سازی اور تنظیم میں نوجوانوں کا آگے آنا ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، جماعتی ڈھانچے میں خواتین کی تعداد میں اضافہ صنفی امتیازات کے خاتمے کی طرف قدم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں