بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ویمنز ٹی 20 سیریز: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلا کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے، سدرہ امین 39، کپتان ندا ڈار 36 اور بسمہ معروف 39 رنز بنا کر نمایا رہیں۔

جنوبی افریقی خواتین کی طرف سے ٹومی سیکھوکھونے نے 24 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے، پروٹیز خواتی کو پہلے دونوں میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

کراچی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں