اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ: میچ کے دوران پچ پر ’سانپ‘ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران پچ پر سانپ آگیا۔

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کا میچ جاری تھا اس دوران پچ پر سانپ کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑ گیا۔

انگلش بیٹر جمائمہ نے بیٹ کے ہینڈل سے سانپ کو دور کردیا۔

- Advertisement -

میچ کے دوران سانپ کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا بھی گردش کررہی ہے۔

بعد ازاں  دونوں ٹیموں کےدرمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا اور کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آئرلینڈ ںے 3.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور میچ منسوخ کرنا پڑ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں