تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب میں‌ خواتین کیلئے علیحدہ ساحل بنانے کے منصوبے پر کام شروع

ریاض : سعودی حکومت نے خواتین کی سیر و تفریح کےلیے جدہ پر علیحدہ ساحل بنانے کا منصوبہ شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کےلیے جدہ پر علیحدہ سے ساحل بنانے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

لیڈیز ساحل کی تیاری کے لیے سی فرنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد میئر جدہ صالح الترکی نے رکھا، جس سے سعودی شہریوں کو نیا تشخص ملے گا اور معیار زندگی بہتر بنانے کے پروگرام نافذ کیے جائیں گے۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ جدہ سی فرنٹ منصوبہ متعدد پروگراموں پر مشتمل ہے، منصوبے کی تکمیل کے بعد سعودی شہری اور جدہ میں مقیم غیرملکی راحت محسوس کریں گے۔

منصبوے کے مطابق جزیرہ النورس کو سی فرنٹ سے جوڑ دیا جائے گا اور جزیرہ النورس میں 25 کلو میٹر طویل واکنگ ٹریک بنایا جائے گا۔

میئر جدہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیڈیز کے لیے سپیشل ساحل ہوگا، ہیلتھ کلب اور گیمز زون بنایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -