اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو رہی ہے: عاصم سلیم باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو سست روی کا شکار کرنے کا تاثر غلط ہے، سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کیا کہ بعض عناصر سی پیک کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے امور میں بہتری آئی ہے، اور منصوے پر کام تیزی سے جاری ہے، پاک چین اقتصادی راہ داری سے متعلق غلط تاثر دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون 7.2 ارب ڈالر منصوبہ، زرعی اور اقتصادی زونز سامنے ہیں، توانائی شعبے میں 3.5 ارب ڈالر کے 2ہائیڈل پاور پراجیکٹس شامل ہیں، سی پیک کے منصوبوں پر رفتار میں تیزی نظر آ رہی ہے۔

- Advertisement -

ایم ایل ون منصوبے پر 7.2 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی،عاصم سلیم باجوہ

خیال رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے پر 7.2 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی، سی ڈی ڈبلیو پی سے ایم ایل ون منصوبہ منظور ہوچکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا، منصوبے کے تحت 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ ہوگا، پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں