تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عام انتخابات کی تیاریاں، قومی وصوبائی حلقہ بندیوں کا کام جاری

ملکی میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں آئندہ انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیاں 3 اگست تک جاری رہیں گی، اس سلسلے میں اعداد وشمار حاصل کرلیے گئے ہیں، حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ بھی جارہی ہے ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل ہوجائیں گی۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 28 مئی کو شائع کردی جائے گی،اپیلیں اور اعتراضات 29 مئی سے 28 جون تک جمع ہوں گی اور ان اپیلوں اور اعتراضات کی سماعت یکم سے 30 جولائی تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 3 اگست کو ملک بھر میں حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کردی جائیگی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کیخلاف پی ٹی آئی عدالت پہنچ گئی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاق، الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن، ادارہ شماریات، صوبائی چیف سیکرٹریز اورسیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آرٹیکل 184/3 کےتحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے خلاف ہے، نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔

Comments

- Advertisement -