site
stats
بزنس

عالمی بینک نے پاکستان کو قرضہ دینے کا ارادہ ترک کردیا

نیویارک : عالمی بینک نے پاکستان کو قدرتی گیس کے منصوبے کیلئے قرضہ دینے کا ارادہ ترک کردیا، عالمی بینک نے پاکستان کو دس کروڑ ڈالر دینے ہیں۔

عالمی بینک اعلامیہ کے مطابق قرض کا کل حجم دس کروڑ ڈالر تھا، پاکستان کی جانب سے منصوبے میں کوئی خاطر خواہ دلچسپی کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔ یہ منصوبے سوئی سدرن گیس کمپنی نے چلانا تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ گیس کمپنی انتظامیہ کی وجہ سے منصوبے میں مسلسل تاخیر ہورہی تھی، منصوبے سے دوران ترسیل ہونےوالے گیس کے نقصانات سے بچا جا سکتا تھا۔

عالمی بینک ابھی تک دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر کر چکا ہے۔


مزید پڑھیں : ورلڈ بینک کی سندھ طاس منصوبے پر ثالثی کی پیشکش


یاد رہے گزشتہ ماہ عالمی بینک نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرے۔

عالمی بینک نے کشن کنگا ڈیم پر غیر جانبدار ماہرین کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے تین ممکنہ ماہرین کے نام تجویز کردیئے تاکہ دونوں ممالک ان سے کسی ایک ماہر کا انتخاب کرسکیں۔

بینک کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک عدالت جانے سے پہلے ثالث کے ذریعے معاملہ حل کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top