منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلیے عالمی بینک کی فنڈنگ میں تیزی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلیے عالمی بینک نے اپنی فنڈنگ میں تیزی کر دی۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجےبین ہیسن نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جنیوا ڈونرز کانفرنس میں 2 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم مختلف منصوبوں کیلیے 2 ارب ڈالر سے زیادہ فنڈز دستیاب ہیں، مجموعی طور پر 1 کروڑ 30 لاکھ متاثرین کو فائدہ ہوگا۔

ناجےبین ہیسن نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریلیف، تعمیر نو اور بحالی پر خرچ ہوئے جبکہ 1.55 ارب ڈالر تعمیر نو اور بحالی کے نئے منصوبوں کیلیے ہیں، سندھ کے منصوبوں میں تیزی جبکہ بلوچستان کے بعض منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سندھ کے منصوبوں کیلیے 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جاری ہو چکے ہیں جہاں تعمیر نو، ہاؤسنگ کے 50، 50 کروڑ ڈالر کے منصوبوں پر عمل جاری ہے۔

بلوچستان میں ہاؤسنگ کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہے جہاں صرف 104 بینک اکاؤنٹ کھل سکے، اسی طرح خیبر پختونخوا میں سڑکوں، تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالرخرچ ہوں گے۔

فنڈنگ میں سندھ میں سڑکوں کی تعمیر کا 55.7، پنجاب میں آبپاشی کا 45 ملین ڈالر کا منصوبہ شامل ہیں۔ عالمی بینک نے پاکستان جیسے کم آمدن والے ملکوں کیلیے خصوصی ایمرجنسی فنڈنگ پر زور دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں