اسلام آباد :عالمی بینک نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ رواں مالی سال مالیاتی مسائل کا سامنا رہے گا، حکومت پاکستان معاشی استحکام کو برقرار رکھنے پرتوجہ دے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی ، جس میں کہا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال مالیاتی مسائل کا سامنا رہے گا ، پاکستان کو بیرونی دباؤ اور مالی چیلنج کم کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سالی معاشی نمو 3.4فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان کی معاشی نمو مالی سال 23 میں4 فیصد تک پہنچ جائےگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان معاشی استحکام کو برقرار رکھنے پرتوجہ دے ، شعبہ توانائی کامالی استحکام بہتر بنانے کی ضرورت ہے،عالمی بینک
رپورٹ میں رواں مالی سال مہنگائی بڑھنے کی بھی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سال 23 میں جی ڈی پی کے 2.5 فیصد تک متوقع ہے۔
عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال برآمدات میں بھی زبردست اضافہ ہوگا اور پاکستان کا مالی خسارہ جی ڈی پی کے 7 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ،عالمی بینک
رپورٹ میں کہنا تھا کہ درمیانی مدت میں قرض لینے کا سلسلہ بلند رہے گا اور آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک پر چلتا رہے گا۔