اشتہار

پاکستان میں معاشی ترقی کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں: ورلڈ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی پائیدار نہیں اور اس کے فوائد صرف اشرافیہ تک محدود ہیں۔

پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بن حسائن نے ایک یو این رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہوچکا ہے، معاشی ترقی کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں، پاکستان اپنے ساتھی ملکوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہوئی غربت میں خاطر خواہ کمی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ پالیسی بدلنا ضروری ہے، پالیسی بدلنے کی سوچ پر اتفاق تو ہو جاتا ہے جبکہ ریفارمز کو روکا جاتا ہے۔

- Advertisement -

کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے، پاکستان میں نظام، قرضوں کی لاگت اور آمدنی کے ذرائع پائیدار نہیں۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بن حسائن نے مزید کہا کہ زرعی اور توانائی شعبوں کی خرابیاں دور کی جائیں، توانائی ریفارم میں استحکام لایا جائے اور حکومتی اخراجات میں ریفارمز کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں