جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاکستان کی کارکردگی مایوس کن ہے، عالمی بینک

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بڑے اقتصادی مسائل میں اضافہ ہوا ہے، قلیل مدتی قرضے پاکستان کیلئے بڑا مسائلہ بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کارکردگی مایوس کن ہے، قلیل مدتی قرضوں پر انحصار ملکی معشیت کیلئے نقصان دہ ہے، قلیل مدتی قرضوں پرانحصارسےان قرضوں کی واپسی کےمسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ دوسال میں حکومت پانچ ارب اسی کروڑ ڈالر کے قلیل مدتی قرضے لئے ہیں عالمی بینک نےایک بار پھر روپےکی قدرمیں کمی پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ روپے کی قدر منصوعی طور پر زیادہ رکھنا تجارت کیلئے نقصان دہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ گیارہ سال میں برآمدات میں صرف ستائیس فیصد بڑھی ہیں، پاکستان کی جی ڈی پی میں تجارت کے تناسب میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان برآمدات میں اپنی مسابقت کھو رہا ہے، عالمی ایکپسورٹ میں بھی پاکستان کے حصہ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں عالمی بینک کا کہناہےکہ تجارت میں بہتری کیلئے ٹیرف کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ انفراسٹکچر ، کاغذی کارروائی کیلئے درکار وقت میں کمی کرنے کی ضرورت ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں