بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

پاکستان کو آئی ایم ایف سے مزید قرض لینا ہوگا، ورلڈ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ورلڈ بینک نے پاکستانی معیشت کے بارے میں اہم پیشگوئی کردی، بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال ملکی معاشی شرح نمو پانچ فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف سے مزید قرض لینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے گلوبل اکنامک آوٹ لک جاری کردیا، عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو اندورنی اور بیرونی خدشات کا سامنا ہے، پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تک رہے گی۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال شرح نمو میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔ شرح نمو پانچ فیصد تک محدود رہےگی۔

- Advertisement -

عالمی بینک نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کو معیشت پر دباو کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا، مسلم لیگ نواز کی پالیسوں نے گزشتہ آئی ایم ایف پروگرام کے اثرات کو زائل کردیا۔

یاد رہے کہ غیر ملکی جریدے ہوں یہ ملکی معاشی ماہرین معاشی صورتحال کے باعث پاکستان کے آئی ایم ایف کے در پر جانے کی مسلسل پیشگوئی کررہے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں جاری کھاتوں کاخسارہ چودہ ارب ڈالر ہوگیا، تجارتی خسارے کا حجم پچیس ارب ڈالر تک ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان پھر آئی ایم ایف کا در کھٹکھٹائے گا، معاشی ماہرین


زرمبادلہ ذخائر دس ارب ڈالر کی سطح تک گر چکے ہیں جبکہ اگلے مالی سال میں پاکستان کو آٹھ ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے ادا کرنے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی متوقع ہے، شرح سود میں کئے گئے حالیہ اضافے کو بھی ماہرین آئی ایم ایف کی جانب پہلا قدم قرار دے رہے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی باتیں گزشتہ نگراں حکومت میں شروع ہوئیں تھیں اور نواز حکومت نے آتے ہی قرض پروگرام پر دستخط کر دئیے تھے۔

ماہرین کے مطابق مسلم لیگ نون ملکی معیشت کوئی بہتر حال میں نہیں چھوڑ کر گئی ہے، معاشی فرنٹ پر پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں