اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عالمی بینک پاکستان کو مزید 70 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی بینک کی جانب سے پاکستان  کو سترکروڑڈالر فراہم کئے جائیں گے ، یہ اضافی رقم داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیزون کے لئے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی گئی ہے، یہ اضافی رقم داسو ہائیڈر و منصوبے کے فیزون کےلئے دی گئی ہے۔

عالمی بینک نے یہ رقم کم قیمت رینیوایبل توانائی کی پیداوارکیلئے فراہم کی ہے،  داسو منصوبے کی پیداواری صلاحیت تینتالیس سوبیس میگاواٹ ہے، داسو منصوبے سے بجلی کی پیداواری لاگت تین سینٹ فی یونٹ ہوگی۔

اس کے علاوہ عالمی بینک کا کہناہےکہ بینک صوبائی و وفاقی حکومت سے کورونا وائرس کے نقصانات کے بارے میں مشاورت کررہا ہے، اس وقت پاکستان میں بجلی کی پیداواری لاگت آٹھ سینٹ ہے۔

اس سے قبل  عالمی بینک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 18 کروڑ80 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کیلئے20لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دی تھی ، رقم کورونا سے نمٹنے کیلئے فوری میڈیکل سامان، آلات کیلئے خرچ کی جائے گی۔

خیال رہے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 588 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں