اشتہار

ورلڈبینک نے پاکستانی اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ورلڈ بینک کے نائب صدر نے کرونا روک تھام کے لیے اٹھائے جانے حکومتی اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسروبختیار کی زیرصدارت عالمی بینک کے فنڈڈ پروجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں متعلقہ اداروں کے افسران اور ورلڈبینک کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ورلڈبینک کے وفاق، سندھ اور بلوچستان میں جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ یاد رہے کہ ورلڈ بینک کے پاکستان میں جاری پروجیکٹس کا حجم 10.4 بلین ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے عالمی بینک کے پاکستان میں جاری منصوبوں اور پائپ لائن منصوبے پر بھی گفتگو کی۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسیع کریں گے، ترقیاتی منصوبے ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کے ضامن ہیں۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں، حکومتِ پاکستان معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے تاکہ معیشت ایک بار پھر مستحکم ہوسکے۔ خسروبختیارکی ورلڈبینک پروجیکٹس پرکام تیزرفتاری سےکرنےکی ہدایت

ورلڈ بینک کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کاکرونا پر قابو پانا قابل ستائش عمل ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے پاکستان بڑے نقصانات سے محفوظ رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں