The news is by your side.

Advertisement

عالمی بینک کا پاکستان کے لیے بڑا اقدام

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کنٹری ڈائریکٹرورلڈبینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے 30کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دی جاچکی ہے، عالمی بینک پاکستان کے لیے 2منصوبوں میں فنانسنگ کرے گا۔

30کروڑ ڈالر سندھ ریزیلئنس پراجیکٹ اور سالڈویسٹ منصوبے کے لیے دیے جائیں گے۔

کنٹری ڈائریکٹرورلڈبینک نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہیلتھ ایمرجنسی کے لیے ہنگامی ایجنڈے پر بھی منظور ہونے والی رقم استعمال کی جاسکے گی۔

عالمی بینک پاکستان کو 30.4 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال اکتوبر میں بھی عالمی بینک نے پاکستان کے لیے تیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دی تھی۔ عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کے لئے فنانسنگ کی منظوری دی گئی تھی، مذکورہ رقم کی منظوری پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹیونیس پروگرام کے لیے دی گئی۔

خیال رہے کہ ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹیونیس پروگرام پنجاب میں چلایا جارہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں