اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ: آج ایک ٹیم جیت کا کھاتہ کھولے گی دوسری شکستوں کی ہیٹ ٹرک کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ 2023 میں پہلی فتح کی تلاش میں آج پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں لکھنو میں ٹکرائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی مقابلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا 14 واں میچ آج لکھنو میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں دو دو میچز کھیل چکی ہیں تاہم اب تک جیت کا کھاتہ نہیں کھول سکی ہیں۔

پانچ بار کی عالمی چیمپئن کو بھارت اور جنوبی افریقہ جب کہ سری لنکا کو پاکستان کے ساتھ جنوبی افریقہ شکست سے دوچار کر چکے ہیں۔ آج کے میچ میں ایک ٹیم جیت کا کھاتہ کھولے گی تو دوسری ٹیم اپنی شکستوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرے گی۔

- Advertisement -

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 102 میچز میں مدمقابل آئی ہیں جس میں 63 میں فتح آسٹریلیا کے نام رہی جب کہ سری لنکا 35 مقابلوں میں کامیاب رہی۔

ورلڈ کپ کے باہمی مقابلوں میں بھی آسٹریلیا آگے ہیں کیونکہ اب تک ہونے والے میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں 10 بار مدمقابل آئی ہیں جن میں سے 8 میں کامیابی نے کینگروز کے قدم چومے جب کہ سری لنکا کو صرف دو میچز میں فتح حاصل ہو سکی تاہم سری لنکا کی اس فتح میں ورلڈ کپ 1996 کے فائنل کی یادگار جیت شامل ہے۔

ورلڈ کپ کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں