تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے ہرا دیا

ورلڈ کپ کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کو باآسانی 87 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی جانب سے دیے گئے 230 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 42.2 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مہدی حسن مراز کے 35 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

لٹن ڈاس 3، تنزیل حسن 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نجم الحسن شنٹو 9، کپتان شکیب الحسن 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

مشفیق الرحیم ایک رن بنا کر چلتے بنے، محمود اللہ نے 20 اور مہدی حسن نے 17 رنز بنائے، مسفتیض الرحمان بھی 20 رنز پر بولڈ ہوئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرین نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، باس ڈی لیڈے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل نیدرلینڈز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 229 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسلے بیریسی نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، سبرینڈ 35 اور لوگل وین بیگ نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان، مہدی حسن، تسکین احمد اور شرف الاسلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر شکیب الحسن کو بولنگ کی دعوت دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں پانچ پانچ میچ کھیل چکی ہے تاہم دونوں ہی ایک ایک میچ جیت سکی ہے۔

Comments

- Advertisement -