پیر, جون 24, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ 2023، آئی سی سی نے 2 میسکوٹ متعارف کرا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ایک روزہ عالمی کپ رواں سال بھارت میں کھیلا جائے گا تاہم اس کی رونقیں شروع ہو گئی ہیں اور آئی سی سی نے دو میسکوٹ متعارف کرا دیے ہیں۔

کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ شروع ہونے میں دو ماہ سے بھی ڈیڑھ ماہ باقی ہے جو 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے تاہم اس کی رونقیں شروع ہوگئی ہیں اور آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے حوالے سے دو رنگا رنگ میسکوٹ متعارف کرا دیے ہیں۔

- Advertisement -

مرد وخواتین کی جمائندگی کرتے ان میسکوٹ کی تقریب رونمائی بھارت کے شہر گروگرام میں ہوئی جس میں انڈر 19 ورلڈ چیمپئنز کپتانوں یش دھل اور شفالی ورما نے شرکت کی۔

آئی سی سی نے ان میسکوٹ کو کوئی نہیں دیا ہے بلکہ شائقین کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ 27 اگست کو میسکوٹ کا نام منتخب کر سکتے ہیں۔

آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی نے کہا کہ میسکوٹ کرکٹ میں انرجی، جوش، جذبے اور شائقین کے اس کھیل سے بے پناہ لگاؤ کی ترجمانی کرتے ہیں، مردوں اور خواتین کی نمائندگی سے صنفی برابری کو فروغ دینے کی کوشش ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں