پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ٹاپ 4 میں کسی ایک کا سنچری بنانا بہت ضروری ہے۔
ڈائریکٹر قومی ٹیم مکی آرتھر نے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ 4 میں کسی ایک کا سنچری بنانا ٹیم کے لیے بہت ضروری ہے، آسٹریلیا کے خلاف میچ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کا فارم میں آنا ٹیم کے لیے اچھی علامت ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کےخلاف پانچ وکٹیں لینےوالےشاہین شاہ آفریدی افغانستان کے خلاف کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی پچز پر انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسا سوئنگ اور باؤنس نہیں مل رہا لیکن ایک دواچھے کیچ اور رن آؤٹ میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔
اوپنر امام الحق کا کہنا ہے پچھلے دو میچوں میں شکست کا تجزیہ کرلیا، آج مداحوں کو بہتر ٹیم نظر آئے گی، آج کا میچ جیت کرٹیم کودوبارہ ٹریک پر لائیں گے۔