ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’بھارت میں پچ تیار کرنیوالوں کو 20 توپوں کی سلامی دینی چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

فاسٹ بولر محمد عامر اور سابق کرکٹر عبدالرزاق نے  بھارت کے چنئی اسٹیڈیم کی بنائی گئی پچ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ بھارت میں وکٹ تیار کرنے والوں کو 20 توپوں کی سلامی دینی چاہیے۔

محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آسٹریلین ٹیم کی بھی کچھ سمجھ نہیں آئی کہ وہ ٹاس جیت کر بھی پہلے بیٹنگ کی طرف کیوں گئے اگر وہ پہلے بولنگ کرتے تو اس گیم کا نتیجہ مختلف بھی ہوسکتا تھا۔

- Advertisement -

دوسری جانب سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ جس طرح کی یہ پچ ہے  یہ فیئرت نہیں، یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی کا ہے لیکن بھارت اپنی مرضی سے پچز تیار کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آسٹریلیا کو بھی چاہیے تھا کہ پہلے فیلڈنگ کرتا اور دیا گیا ہدف پورا کرتا لیکن آسٹریلیا نے وہی کیا جو بھارت چاہ رہا تھا، آئندہ دنوں افغانستان سے میچ کیلئے پاکستان کو بھی یہی مشورہ ہے اس اسٹیڈیم میں جب کھیلیں اور اگر  ٹاس جیت جائیں تو پہلے  فیلڈنگ کی طرف جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں