بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

محمد رضوان کا سعود شکیل سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے سعود شکیل کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے دیا۔

ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز سے 81 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد پی سی بی نے میچ کے دو ٹاپ اسکورر رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ویڈیو جاری کی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ دعا ہے سعود شکیل اسی طرح پاکستان کو میچز جتواتے رہیں، سعود شکیل نے جس سمجھداری سے بیٹنگ کی بہت خوشی ہوئی۔

- Advertisement -

وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ میں سعود شکیل کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں، سعود شکیل کے ساتھ بہترین شراکت قائم ہوئی، شکر ہے مڈل آرڈر نے بھی پر فارم کیا۔

محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے ایونٹ میں شروعات اچھی ہونی چاہیے، اس طرح کے ایونٹ میں آنے والے مراحل مشکل ہوتے جاتے ہیں،ورلڈکپ کا ایک الگ پریشر ہوتا ہے، جب کسی ٹیم کو جیت ملتی ہے تو ان کا اعتماد ہی الگ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈز کے خلاف قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور نوجوان سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا۔

ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلنے والے سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔ یہ پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں