اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مقابلے کیلیے بنگلورو پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں کم بیک کرنے کا مشن لیے قومی کرکٹ ٹیم اگلے مقابلے کے لیے احمد آباد سے بنگلورو پہنچ گئی ہے جہاں وہ جمعے کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے احمد آباد میں بھارت سے شکست کے بعد اپنے اگلے میچ کے لیے بنگلورو میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔

قومی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں بنگلورو پہنچی جہاں ہوٹل پہنچنے پر ٹیم اراکین کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا اور ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں اور اسٹاف کو شال اور گلدستوں کے تحائف پیش کیے گئے۔

- Advertisement -

 

اس موقع پر ہوٹل میں موجود قومی ٹیم کے مداحوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

گرین شرٹس جمعہ 20 اکتوبر کو چنا سوامی اسٹیڈیم میں ریکارڈ پانچ بار کی عالمی چیمپئن کینگروز سے مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان نے میگا ایونٹ میں اب تک تین میچ کھیلے ہیں جس میں سے دو میچ جیت رکھے ہیں جب کہ آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح کی تلاش ہے۔

اس وقت ورلڈ کپ ٹیم رینکنگ کی ٹاپ چار ٹیموں میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور پاکستان بالترتیب پہلی سے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں