ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک وکٹوں سے شکست دے دی۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ایڈن مرکرام نے 91 رنز بنا کر اسامہ میر کو وکٹ دے بیٹھے، ڈیوڈ ملر 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ٹیمبا باووما 28 اور کوئنٹن ڈی کاک 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وین ڈر ڈوسن 21 رنز بنا کر اسامہ میر کو وکٹ دے بیٹھے، مارکو جانسن کو 20 رنز پر حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین ،محمد وسیم جونیئر، اسامہ میر اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 271 رنز کا ہدف دیا تھا۔
سعود شکیل اور کپتان بابر اعظم نے نصف سنچریاں اسکور کیں، شاداب خان نے 36 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
محمد نواز 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 21 رنز بنا کر تبریز شمسی کو وکٹ دے بیٹھے۔
View this post on Instagram
جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مارکو جانسن نے تین جیرالڈ کوئٹزی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستان کے پیسر حسن علی بخار کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے جب کہ لیگ اسپنر اسامہ میر کی جگہ محمد نواز کی واپسی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
پروٹیز کپتان ٹمبا باووما جو گزشتہ میچ نہیں کھیل سکے تھے ان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ تبریز شمی اور لنگی نگیڈی بھی فائنل الیون میں شامل ہیں جن کے لیے ریزا ہینڈرکس، کگیسو ربادا اور ولیم لیزاڈ کو جگہ خالی کرنی پڑی ہے۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں کے علاوہ ورلڈ کپ میں باہمی میچز میں بھی جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے جس نے میگا ایونٹ کے پانچ میچز میں سے تین جیت رکھے ہیں تاہم گرین شرٹس نے آخری دو ورلڈ کپ میں پروٹیز کو شکست دی ہوئی ہے۔
آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان:
بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد نواز، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور وسیم جونیئر۔
جنوبی افریقہ:
ٹمبا باووما (کپتان)، کوئٹن ڈی کاک، رسی وین ڈیر، ایڈن مارکرم، ہنرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، گیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، تبریز شمسی اور لنگی نگیدی۔