اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ میں آج پاکستان کا دوسرا امتحان، گرین شرٹس سری لنکا سے ٹکرائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں آج ایک اور اہم میچ دو سابق عالمی چیمپئنز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں جاری ہے۔ آج ایشیا کرکٹ کی دو بڑی طاقتیں اور سابق عالمی چیمپئنز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حیدرآباد دکن کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جوڑ پڑے گا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں گرین شرٹس تاحال آئی لینڈرز کے لیے نا قابل شکست رہے ہیں تاہم حال ہی میں ایشیا کپ میں پاکستان کو سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان نے اپنا افتتاحی میچ نیدر لینڈ کے خلاف جیت رکھا ہے جب کہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی ٹیم آج کے میچ میں ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف اپنے نا قابل شکست ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے آئی لینڈر کو شکست دے کر ایشیا کپ کا حساب چکتا کر سکتی ہے ساتھ ہی اس میگا ایونٹ میں اپنے آگے کے سفر کو بھی آسان بنا سکتی ہے۔

اس وقت پاکستان پوائنٹ ٹیبل پر ایک جیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور سری لنکا کے خلاف فتح اسے دوسرے یا پہلے نمبر پر پہنچا سکتی ہے۔

میچ کی اہمیت کے پیش نظر شاہینوں نے مسلسل دوسرے روز بھی پریکٹس کی۔ کپتان بابر اعظم سمیت 9 کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے جم خانہ گراؤنڈ میں مشقیں کیں۔

اسپن آل راؤنڈر محمد نواز جنہوں نے نیدر لینڈ کے خلاف قیمتی 39 رنز بنانے کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی وہ آج سری لنکا کیخلاف بھی تگڑی پرفارمنس دکھانے کو تیار ہیں۔

ورلڈ کپ میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ مقابلوں میں تو پاکستان نا قابل شکست رہا ہے جب کہ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں بھی شاہینوں کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 156 بار مدمقابل آئی ہیں جن میں گرین شرٹس نے 92 میچز جیت رکھے ہیں جب کہ آئی لینڈرز کے ہاتھ 59 میچوں میں فتح ہاتھ آئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں