جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ دن کی روشنی میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین جب کہ دوسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت میں جاری کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلوں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا مجموعی طور پر ساتواں میچ دھرم شالہ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا۔
دن کی روشنی میں کھیلے جانے والے اس میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہوگا۔

انگلینڈ کو اپنے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ بنگلہ دیش نے افغانستان کو ہرا کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

دوسرا میچ دو سابق عالمی چمپیئنز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈ کو شکست دے رکھی ہے جب کہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہار کا مزا چکھنا پڑا۔

ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے 6 میچز میں نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست ہے۔ جنوبی افریقہ، پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت اپنے ایک ایک میچز جیت کر بالترتیب دوسرے سے پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں