19.6 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

ورلڈکپ میں واپس آنے کے لیے انگلینڈ کو ’ایکس فیکٹر‘ کی تلاش!

اشتہار

حیرت انگیز

اس ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی کارکردگی اتنی خراب رہی ہے کہ ماہرین اور شائقین سب ہی حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔

عالمی کپ سے قبل انگلش ٹیم کے حوالے سے جو اندازے لگائے جارہے تھے وہ سب کے سب غلط ثابت ہوئے۔ ٹیم ایونٹ میں جدوجہت کا شکار نظر آرہی ہے جبکہ اہم بولر ریسی ٹوپلے کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد انگلینڈ کو ایسے پلیئر کی تلاش ہے جو ان کے لیے ’ایکس فیکٹر‘ ثابت ہو۔

ای سی بی کے مطابق فاسٹ بولر ریسی ٹوپلے انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہوچکے ہیں اور وہ آئندہ میچز کے لیے دستیسب نہیں ہونگے۔ ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں اب متبادل پلیئر کو شامل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران فاسٹ بولر کی انگلی میں چوٹ لگی تھی، اسکین میں ان کے فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد انگلینڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر اگلے 24 گھنٹے میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوجائیں گے، ٹوپلے کے متبادل کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا تاہم انگلینڈ ضرور کسی ایسے پلیئر کی تلاش میں ہو گا جو ورلڈکپ کے اگلے میچز میں ان کے لیے اہم کردار ادا کرسکے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں 229 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا اور اس کی بیٹنگ ہدف کے تعاقب میں بری طراھ ڈھیر ہوئی تھی۔

اس وقت انگلش ٹیم ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر موجود ہے۔ انگلینڈ کو عالمی کپ کے4 میں سے 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز کافی کم ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں