تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ورلڈ کپ فائنل، دل تھام لیجیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا میچ میں بارش کی مداخلت ہوسکتی ہے آئی سی سی نے فائنل فیصلہ کن بنانے کیلیے قوانین بدل دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا، میچ بھی فائنل، میدان بھی وہی ہے اور حریف بھی وہی، پاکستانی ٹیم آج 30 سال قبل کی تاریخ دہرانے کے عزم کے ساتھ بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

پاکستان عمران خان کی قیادت 1992میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بنا تھا اور آج قوم بھی دعا گو ہے کہ قومی ٹیم تاریخ کو دہرائے اور انگلینڈ کو شکست دے کر ٹرافی پاکستان لائے۔

تاہم آج کے میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کو ایک دوسرے کے علاوہ بارش سے بھی مدمقابل ہونا پڑسکتا ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ گزشتہ روز بھی بارش ہوئی تھی، تاہم فائنل میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آئی سی سی نے قوانین تبدیل کردیے ہیں جب کہ فائنل آج مکمل نہ ہوسکا تو کل ریزرو ڈے میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، بارش کی مداخلت کے باعث آئی سی سی نے قوانین تبدیل کردیے ہیں، میچ کا ٹاس مقررہ وقت سے 8 منٹ قبل ہوگا، ریزرو ڈے پر اضافی وقت کا دورانیہ بھی دو گھنٹے سے بڑھا کر چار گھنٹے کردیا گیا ہے، دوسری جانب کھیل کے آج کے اوقات میں بھی ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے اور یہ وقت آدھے گھنٹے سے بڑھا کر 90 منٹ کردیا گیا ہے۔

ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا کو فائنل کیلئے فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرس گفانی ٹی وی امپائر اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے۔بارش کی پیش گوئی کے باوجود غالب گمان ہے کہ اتوار کے روز بارش نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -