اشتہار

ورلڈکپ فائنل جیتنے والی ٹیم پر ڈالرز کی بارش ہوگی!

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم پر ڈالز کی بارش کی جائے گی اور ٹرافی کے ساتھ اسے ایک خطیر رقم بھی ساتھ لے جانے کا موقع ملے گا۔

ورلڈکپ فائنل کی فاتح سائیڈ کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی جبکہ حمتی مقابلے میں ناکام رہنے والی ٹیم کی اشک شوئی کے لیے اسے بھی 20 لاکھ ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔

مینز ورلڈکپ 2023 میں گروپ میچز میں ہر کامیابی پر ٹیموں کو 40 ہزار ڈالز کی رقم دی جائے گی۔ بھارت نے اپنے تمام میچز جیتے ہیں اس طرح سب سے زیادہ انعامی رقم اس کے حصے میں آئے گی۔ اس کے بعد 8 میچز جینے والی آسٹریلین سائیڈ زیادہ پرائز منی کی حقدار ٹھہرے گی۔

- Advertisement -

گروپ مرحلے میں ہر میچ جیتنے والی ٹیم کو40,000 امریکی ڈالر ملتے ہیں۔ پاکستان نے چار میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد اسے کل 160,000 ڈالرز ملیں گے۔

سیمی فائنل سے پہلے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ٹیموں کو 100,000 ڈالرز انعام دیا جائے گا جس سے ورلڈ کپ میں پاکستان کو 260,000 ڈالرز کی مجموعی آمدنی حاصل ہوگی۔

کرکٹ ورلڈ کپ کی کل انعامی رقم 10 ملین ڈالر ہے، جس میں چیمپئنز کو 4 ملین ڈالر ملیں گے۔ رنرز اپ کو 2 ملین ڈالر دیے جائیں گے جب کہ سیمی فائنل ہارنے والے ہر ایک ٹیم کو 800,000 ڈالرز ملیں گے۔

واضح رہے کہ جوہانسبرگ میں 2003 میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 125 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں