ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ: آج دو سابق عالمی چیمپئن چنائی میں ٹکرائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ایونٹ کا پانچواں میچ میزبان بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چنائی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں آج دو سابق عالمی چیمپئن اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ چنائی کے چیپاک کرکٹ اسٹیڈیم میں ریکارڈ 5 بار کی سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور دو بار کی سابق چیمپئن بھارت میدان میں اتریں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا تاہم مقامی محکمہ موسمیات کے بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

چیپک اسٹیڈیم کی پچ ٹرن کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے، آسٹریلوی بیٹرز خاص طور پر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کی جانب سے میزبان اسپنرز کا سامنا اعتماد سے کرنے کی توقع ہے۔

آْج کے میچ کے لیے بھارت اور آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی انجریز کے باعث اپنی اپنی ٹیموں کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان فارم بھارتی اوپنر شبھمن گل دو روز قبل ڈنگی کا شکار ہوگئے جب کہ آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا بھی انجرڈ ہو کر آج کے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

زمپا گزشتہ روز معمول کے سیشن کے دوران سوئمنگ پول کی دیوار سے ٹکرا گئے جس سے ان کے چہرے پر زخم آئے ہیں، کینگروز آل راؤنڈر مارکس اسٹونس کی بھی انجری کے باعث آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

اگر دونوں ٹیموں کے باہمی میچز پر نظر ڈالی جائے تو میگا ایونٹ سے قبل باہمی سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں بھارت نے فتح سمیٹی تاہم آخری مقابلہ آسٹریلیا نے جیت لیا تھا۔
چنئی میں اب تک بلو شرٹس نے 14 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے اور 7 میں کامیابی حاصل کی، دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم نے 6 میں سے 5 میچز جیتے ہیں۔

کیا پاک بھارت ٹاکرا منتقل کیا جائے گا؟ مودی اور اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سوال کھڑا ہو گیا

میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے ایک روز قبل بھرپور پریکٹس کی۔ بھارتی کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن میں خاص طور پر ایشون کافی متحرک دکھائی دیے۔ انھوں نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ پریکٹس بھی کی، انھیں آخری لمحات میں ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا اور میدان میں اتارنے کا امکان بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں