بھارت کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان سنیل گواسکر کا ماننا ہے کہ پاکستان اور میزبان بھارت کے درمیان میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہوسکتا ہے۔
اپنے دور کے مشہور بیٹر نے مزید واضح کیا کہ بالخصوص دنوں ملکوں کے عوام روایتی حریف کے درمیان مقابلے کے لیے انتہائی جذباتی اور پُر جوش ہوتے ہیں، بھارتی سورماؤں اور گریش شرٹس کے مابیں 14 اکتوبر کو ہونے والا مقابلہ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم ایونٹ ہے۔
گواسکر کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے لیکن بھارت اور پاکستان کا مقابلہ بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے، کس بھی شخص سے پوچھیں یہی بولے گا پاکستان کے خلاف جیتنا ہے،
انھوں نے کہا کہ یہ ضرور ہے کہ بھارتی ٹیم اس مقابلے کے لیے فیورٹ کے طور پر میدان میں اترے گی اور اس کے بارے میں تو کوئی دو رائے نہیں ہے۔
ہربھجن سنگھ نے پاکستان ٹیم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ سائیڈ ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی۔ ون ڈے فارمیٹ مختلف ہے پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی اچھی ٹیم ہے۔
سابق آف اسپنر نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ تبدیل ہو گا، ایشیا کپ اور وارم اپ میچز میں دیکھا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اتنے اعلیٰ پائے کی نہیں ہے۔